ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے یکم نومبر سے دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم نومبر سے 20 ہزار عازمین کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت ہوگی جبکہ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام میں پنجگانہ نماز ادا کرسکیں گے جبکہ ساڑھے 19 ہزار زائرین کو روضہ رسولﷺ کی زیارت کا اجازت نامہ بھی جاری کیا گیا جو یکم نومبر سے گُنبدِ خضریٰ کی زیارت سے شرفیاب ہوسکیں گے۔