جدہ: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے بڑاکارنامہ انجام دیتے ہوئے مریض کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا، کامیاب آپریشن کرکے پیٹ سے درجنوں کیلیں اور شیشہ نکال لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کی زندگی بچالی، اس کے پیٹ سے 230 کیلیں اور شیشے کا ایک ٹکڑا برآمد کر لیا گیا۔سعودی ترجمان محکمہ صحت نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شرق جدہ ہسپتال میں ایک ذہنی مریض علاج کیلئے لایا گیا جو پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث تڑپ رہا تھا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے کلینیکل ٹیسٹ کروایا جس سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کافی تعدار میں لوہے کی کیلیں حتی کہ شیشے کا ٹکڑ ابھی موجود ہے۔
سرجنز نے مریض کے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا ۔ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے بعد اس کے پیٹ میں موجود شیشے کا ٹکڑا اور 230کیلیں نکال لیں جس کے بعد مریض کی حالت سنبھل گئی اور اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔