دہلی: (روزنامہ دنیا ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے کمال غازی میں ایک نوجوان اپنی بیوی کو واپس حاصل کرنے کے لیے سسرال کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان کا نام مشتاق علی بتایا جاتا ہے جس نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے ، جس پر لکھا ہے ’’میری بیوی واپس کرو‘‘۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے زیباسے نکاح کیا ہے ، دس لوگ اس کے ثبوت میں کھڑے ہو سکتے ہیں،4 سال قبل شادی ہوئی تھی، بیوی 4 مہینے پہلے اپنے میکے آئی مگر اس کے بعد واپسی نہیں ہوئی، سسرال والے میری بیوی کو میرے پاس آنے نہیں دے رہے، جب تک میری بیوی کو میرے پاس آنے نہیں دیا جائے گا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب لڑکی کے اہلخانہ گھر میں تالا لگا کر غائب ہیں، فوری طور پر ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ، دھرنے پر بیٹھے نوجوان کو مقامی افراد نے سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔