واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) بچے اور بیمارافراد بعض غذائیں کھانے سے انکار کردیتے ہیں لیکن اب ایک برقی چمچہ کئی طرح کے کھانوں کے ذائقے کو بڑھا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس برقی چمچے میں دوڑتی ہوئی ہلکی بجلی زبان پر موجود غذائی غدود کو سرگرم کرتی ہے ۔اس چمچ کے موجد باپ بیٹا ہیں اوران کی بنائی کئی مصنوعات ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ اب انہوں نے ’’سپون ٹیک‘‘ کے نام سے ایک چمچہ بنایا ہے جو دہی، آئسکریم، سوپ اور دیگر غذاؤں کے ذائقے کو بڑھاتا ہے ۔
چمچ میں سنسرنصب ہے جو بہت ہلکی بجلی خارج کرتا ہے ، برقی رو بالکل محسوس نہیں ہوتی لیکن اس سے زبان متحرک ہوجاتی ہے اور اس کا چٹخارہ بڑھ جاتا ہے۔
اس چمچ کی سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ نمک اگر کھانے میں کم بھی ہو تو اس چمچ کے سبب مقدار مناسب ہی محسوس ہو گی، وہ مریض جن کو ڈاکٹرز پرہیز بتاتے ہیں اور وہ محض زبان کے چٹخارے کیلئے نمک ، چینی یا دیگر مضر اشیا استعمال کرتے ہیں وہ اس چمچ کے ذریعے اپنا لطف بھی لے سکتے ہیں اورضرر رساں بھی نہ رہے گی۔