چین ماہرین نے دنیا کا طاقتور ترین سپر کوانٹم کمپیوٹر بنالیا

Published On 05 December,2020 09:32 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) کوانٹم کمپیوٹنگ کے چینی ماہرین نے دنیا کے سب سے طاقتور کوانٹم کمپیوٹر کا پروٹو ٹائپ بنالیا ہے جسے جیوژانگ کا نام دیا گیا ہے۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کے مقابلے میں 100 ٹریلین (ایک لاکھ ارب) گنا طاقتور ہے جبکہ موجودہ طاقتور ترین کوانٹم کمپیوٹر گوگل سائیکامور سے بھی 10 ارب گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔

چینی کوانٹم سپر کمپیوٹر کے دعوے کو اسی شعبے کے غیر جانبدار ماہرین نے بھی مستند قرار دے دیا ہے البتہ چینی ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالے میں اپنے کارنامے کو کوانٹم کمپیوٹیشنل ایڈوانٹیج لکھا ہے۔
 

Advertisement