اونٹاریو:(روزنامہ دنیا) کینیڈا میں ایک شخص کو کار میں ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ فولڈنگ چیئر لگانے پر پولیس نے جرمانہ کردیا،یہ واقعہ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں پیش آیا جہاں پولیس نے غیر معمولی نظر آنے والی ایک کار کو روک کر چیک کیاتھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دور سے آنے کے باوجود ڈرائیور گاڑی میں عجیب انداز سے بیٹھا دکھائی دے رہا تھا جس پر انہوں نے اسے روکا، اندر دیکھنے پر معلوم ہوا کہ کار کی ڈرائیونگ سیٹ غائب ہے اوروہاں لان میں استعمال کی جانے والی فولڈنگ چیئررکھی ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس شخص کو ہائی وے پر غیر محفوظ انداز میں ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ کیا ،وہ نہ صرف اپنے لئے خطرہ پیدا کرنے کا سبب بن رہا تھا بلکہ حادثے کی صورت میں دوسروں کی زندگیاں بھی جاتیں۔ پولیس نے جرمانہ تو کیا ہی ساتھ ہی کار کی نمبر پلیٹ اتار کر ضبط بھی کرلیا۔