کینیڈا میں ریچھ کو فوج میں اعلیٰ رینک کی نوکری مل گئی

Published On 05 December,2020 09:17 am

اوٹاوا: (روزنامہ دنیا) کینیڈین فوجی حکام نے چڑیا گھر میں مقیم برفانی ریچھ کو اعزازی طور پر اعلیٰ فوجی رینک پر تعینات کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی فوج نے ٹورنٹو کے چڑیا گھر میں موجود قطبی ریچھ کو اس کی پانچویں سالگرہ پر یہ انوکھا تحفہ دیا، اعلیٰ حکام نے جونو نامی ریچھ کو اعزازی طور پر ماسٹر کارپورل کے رینک پر تعینات کیا۔

قطبی ریچھ کو یہ اعزاز کینیڈین فوج کے فورتھ ڈویژن اور جوائنٹ ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کونراڈ میلاسکی نے عطا کیا۔ یہ ریچھ جنگ عظیم اوّل اور دوّم میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد منانے کے دن پیدا ہوا تھا۔
 

Advertisement