بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں سالانہ آئس فیسٹیول کی تیاریاں جاری ہیں، رنگ برنگ لباس پہنے مزدور وں نے منجمد جھیل سے برف کے بلاکس کاٹے ، اگلے ماہ منعقدہ تہوار کے لئے چینی شہر باربن میں برف کے مجسمے اور محلات تعمیر کیے جائیں گے۔
چین میں سالانہ آئس فیسٹیول کی تیاریاں جاری ہیں، دلکش لباس پہنے مزدورمنجمد جھیل سے برف کی سیلیں کاٹنے پہنچ گئے۔
منفی 15 درجہ حرارت بھی جوش و خروش کو ٹھنڈا نہ کرسکا، سیاحوں کی بڑی تعداد مناظر دیکھنے کو آئی۔ پندرہ کلو وزنی بلاکس کی مدد سے برف کے مجسمے اور محلات تعمیر ہونگے۔ آئس فیسٹیول اگلے ماہ چین کے مشہور شہر ہاربن میں منعقد ہو گا۔