ہربن: (روزنامہ دنیا) چین کے سرد ترین شہر ہربن میں ہر سال آئس اینڈ سنو فیسٹیول منعقد ہوتا ہے جہاں چینی سالِ نو کی خوشی میں ہزاروں افراد برف کی دنیا سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
آج کل ہربن کے سنگہوا ہوا نامی دریا پر 300 مزدور کام میں مصروف ہیں جو لمبی لمبی چھینیاں اٹھائے دریا کی جمی ہوئی سطح کو کریٹ کے سائز کے برابر بلاکس میں توڑتے ہیں۔ ان مزدوروں نے ربڑ کے بوٹ، لمبی جیکٹسں، موٹے دستانے اور ہیٹ پہنے ہوتے ہیں۔
برف کے بلاکس کو ٹرکوں پر لاد کر قریبی ہربن ونٹر فیسٹیول کی سائٹ پر منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان سے قلعے ، بت، پل اور ریسٹورنٹ بنائے جا رہے ہیں۔