نایاب پرندوں کی بقا، رات کو سٹریٹ لائٹس بند کرنیکا فیصلہ

Published On 24 December,2020 08:52 am

آکلینڈ: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کی مقامی حکومت نے نایاب پرندوں کی حفاظت اور انہیں الجھن سے بچانے کیلئے شاہراہوں پر نصب سٹریٹ لائٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے گاؤں پناکائیکی کی مقامی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے جنوبی امریکا سے سردیوں میں آنے والے پرندے تذبذب کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی اموات ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پرندے بیولومائین سینٹ نامی مچھلی کھاتے ہیں جو سطح آب پر آکر روشن ہوتی ہے، رات کے وقت یہ پرندے سمندر پر اڑتے ہیں اور جیسے ہی مچھلی اوپر آتی ہے اُسے اپنی خوراک بنالیتے ہیں۔ وائلڈ لائف کے حکام نے بتایا کہ یہ پرندے سٹریٹ لائٹس کو اپنا شکار سمجھ کر اُس کی طرف لپکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کھمبوں سے ٹکرا کر زخمی ہوتے اور پھر گاڑیوں کے نیچے آجاتے ہیں۔
 

Advertisement