واشنگٹن: (روزنامہ د نیا) سویڈن کے ڈیزائنر نے موٹر سائیکل سواروں کو حادثے کے دوان زخمی ہونے سے بچانے کیلئے ایئربیگ جینز تیار کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیزائنر موسس شاہریور نے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایسی جینز تیار کی ہے جس میں ایئربیگ لگے ہوئے ہیں جو کسی بھی حادثے کی صورت میں موٹرسائیکل سوار کو ممکنہ نقصان سے بچانے میں مدد دیں گے ۔ موسس شاہریور کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کسی بھی حادثے میں بائیکرز کی ٹانگیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور اسی بات کو لے کر ایئربیگ والی جینز پر کا م شروع کیاتھا جو اب مکمل ہوچکا ہے۔
انجینئر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ ایسی جیکٹ بھی بنا چکے ہیں جس میں ایئر بیگ لگا ہوا ہے اور اسے کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے، حادثے کی صورت میں موٹرسائیکل سوار کی گردن، سینہ، ریڑھ کی ہڈی، دونوں بازو اورکمر محفوظ رہتے ہیں۔ جیکٹ کی طرح جینز میں بھی حادثے کی صورت میں ہوا بھر جائے گی اور ٹانگوں کی چوٹوں سےانسان محفوظ رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایئربیگ جینز اگلے سال تک مارکیٹ میں آ جائے گی۔