ابو ظہبی:(روزنامہ دنیا) دبئی کے ریستورانوں نے ایسے صارفین کیلئے 10سے 20 فیصد رعایت دینے کی پیش کش کی ہےجو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دبئی کے تین بڑے ریسٹورینٹس نے اپنے ایسے صارفین کیلئے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے جو کورونا ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک بھی لگوا چکے ہیں۔کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے کے بعد ریسٹورینٹ آنے والے شہریوں کو قیمتوں میں 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔
اسی طرح دوسرا ٹیکہ لگوا کر کورس مکمل کرنے والے صارفین کو 20 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ان ریسٹورینٹس نے رعایتوں کو ‘‘ محبتیں پھیلائیں’’ اور ‘‘ رونا نہیں’’ کے سلوگن کے ساتھ متعارف کرایا ہے ۔ صارفین کو رعایت حاصل کرنے کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوں گے ۔