مکڑیوں نے ہرن کو بھی نہ بخشا، ناقابل یقین واقعہ

Published On 31 March,2021 09:37 am

گیبورون:(روزنامہ دنیا) جنوبی افریقی ملک بوٹسوانا میں مکڑیوں نے ہرن کے سینگوں کے بیچ جال بُن کر سب کو دم بخود کردیا،اس حوالے سے تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بوٹسوانا کے سفاری پارک کی سیر پر گئی جیس ایسڈن نامی برطانوی خاتون کو اس وقت حیرت کا سامنا ہوا جب انہوں نے سینگوں پر جالوں والا ہرن دیکھا، ابتدائی طور انہیں بھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ جانور کے سر پر کیا لگا ہے ۔ایسڈن کا کہنا ہے کہ گاڑی کو ہرن کے قریب لے کر گئی تو ہرن کے سینگوں پر موٹی مکڑی کا جالا واضح ہوا، مکڑیوں کے جالے نے جانور کے چہرہ اور ناک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ ہرن، مکڑیوں کے جالے سے بالکل بھی پریشان نہیں تھا اور وہ اپنی معمول کی زندگی بسر کررہا ہے ۔ خیال رہے کہ یہ تصویر گزشتہ سال لی گئی تھی لیکن ایسڈن نے لندن جانے کے بعد دوبارہ اسے اپ لوڈ کیا۔


 

Advertisement