برطانیہ میں شیرخوار بچے کا ہوا دنیا کا مہنگا ترین علاج

Published On 03 June,2021 10:50 am

لندن:(روزنامہ دنیا) برطانیہ میں پانچ ماہ کے بچے کا جین تھیراپی کے ذریعے سپائنل مسکولر اٹروفی (ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں کا) کا کامیاب علاج کردیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے بچے آرتھر کو باز ؤں اور پیروں کو حرکت دینے میں مشکل تھی اور وہ خود سے سر بھی نہیں اٹھا سکتا تھا۔ماہرین صحت کے مطابق ایک خراب جین کی وجہ سے یہ مرض بچے پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے جسمانی اعضا، پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور بچہ سانس لینے اور کھانے تک کا محتاج ہوجاتا ہے ۔

آرتھر کے والد کا کہنا تھا کہ اگر ان کے بیٹے کا علاج نہ کیا جاتا تو وہ زیادہ عرصے ہمارے ساتھ نہ رہ پاتا۔واضح رہے کہ زولجینسما دوا جین تھراپی پر موروثی مرض سپائنل مسکیولر ایٹروفی کا علاج ہے اور اسے دنیا کی قیمتی ترین اشیا میں شمار کیا جاتا ہے ۔ زولجینسما کو نووارٹس کمپنی نے بنایا ہے ۔
 

Advertisement