ناقابل یقین صلاحیت رکھنے والا انسان، ویڈیو وائرل

Published On 09 June,2021 10:32 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) آپ نے اکثر ہارر فلموں اور ڈراموں میں بھوت کو اپنا سرگول گھماتے ہوئے دیکھا ہو گا لیکن حقیقت میں ایسا کچھ دیکھنا یقیناً چند لمحوں کیلئے سانسیں روک سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص اپنے سر کو 180 ڈگری کے زاویے پر گھما رہا ہے ۔یہ ویڈیو ابتدا میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی تھی جہاں سے یہ مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے ۔ویڈیو میں موجود شخص ہاتھوں سے اپنا سر پکڑ کر پیچھے تک گھما لیتا ہے اور پھر اسے واپس اس کی اصل پوزیشن پر لے آتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس کے اس ٹیلنٹ پر نہایت حیران ہیں۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں گردن کے مسلز زیادہ لچک دار ہوتے ہیں، تاہم اس عمل کو بار بار دہرانا خطرناک بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس عمل سے سر اور گردن کی طرف خون کی سپلائی رک سکتی ہے اور اس حصے پر فالج ہوسکتا ہے ۔
 

Advertisement