خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش

Published On 08 June,2021 09:44 pm

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کی ایک خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، پیدا ہونے والوں میں 7 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ہاں ایک ہی وقت میں دس بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، اگر ڈاکٹرز کی طرف سے یہ دعویٰ سچ ثابت ہو جاتا ہے تو یہ ایک ہی وقت میں پیدائش کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت یہ ریکارڈ افریقی ملک کی خاتون حلیمہ کے پاس ہے، جس نے گزشتہ ماہ مراکش میں نو بچوں کو جنم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مراکش میں خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش، خاندان خوشی سے نہال

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کی 37 سالہ گوسامی تھامارا کے ہاں بچوں کی پیدائش 7 جون کو دارالحکومت پریٹوریا میں ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوش نصیب خاتون پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہے، گزشتہ روز اس نے مزید  10 بچوں کو آپریشن کے ذریعے جنم دیا ہے، جن میں سات بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹرز نے 37 سالہ گوسامی تھامارا کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بچوں کی ماں کیلئے حاملہ ہو کر زندگی گزارنا آسان کام نہیں تھا کیونکہ اس دوران انہیں سینے، معدے اور پاؤں کی مختلف تکالیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایک موقع پر انہوں نے یہ سوچنا شروع کر دیا تھا کہ شائد میرے تمام بچے نہ بچ سکیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تمام بچے اس وقت زندہ ہیں اور آئندہ چند ماہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہیں گے۔

بچوں کے والد نے کہا کہ تمام بچوں کی پیداشئ پر بہت خوش ہوں۔ میرے ہاں سات بیٹے اور تین بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے، میری اہلیہ 7 ماہ اور 7 سات دن حاملہ رہیں، میں بہت خوش ہوں، میرے لیے یہ لمحہ بہت جذباتی ہے، میں زیادہ بات نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ 2009ء میں امریکا میں ایک خاتون کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو تمام کے تمام صحت مند رہے تھے۔

Advertisement