میری لینڈ:(روزنامہ دنیا) میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا لچک دار کپڑا تیار کرلیا ہے جو اپنے اندر ڈیجیٹل ڈیٹا محفوظ کرنے کے علاوہ اس ڈیٹا کی پروسیسنگ بھی کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیبرک میں مصنوعی ذہانت موجو دہے ۔سمارٹ فیبرک نامی اس لچک دار کپڑے کا دھاگہ بنانے کے لئے سب سے پہلے انتہائی مختصر اور خوردبینی مائیکروچپس تیار کی گئیں جنہیں پولیمر کے باریک ریشے میں اس طرح شامل کیا گیا کہ ان کے درمیان رابطے بھی قائم رہیں ۔
یہ دھاکہ اتنا باریک ہے کہ سوئی کے نکے میں سے با آسانی گزر سکتا ہے اوریہ دس مرتبہ دھلنے کے بعد بھی کارآمد رہتا ہے ۔