سڈنی:(روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں ایک پراسرار گڑیا نے مقامی لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا،لوگوں کا خیال ہے کہ یہ گڑیا بدقسمتی کی علامت ہے اور جو اس کے قریب جاتا ہے وہ اس پر حملہ آور ہوجاتی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے قصبے لوسنڈا میں کے ایک جنگل میں جھولے پر بیٹھی ایک گڑیا خوف کی علامت بنی ہوئی ہے ، جس کے بارے میں وہاں کے مقامی افراد کا ماننا ہے کہ جب وہ اسے دیکھتے ہیں تو ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی برا واقعہ پیش آتا ہے۔
ہینچن بروک کے رکن پارلیمنٹ نک ڈامیٹو نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کا ہر شخص گڑیا کے بارے میں جانتا ہے لیکن انجانے خوف کے باعث کوئی بھی واقعتاً اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا تاہم نک ڈیمیٹو نے خبردار کیا کہ اس پراسرار گڑیا کی اصلیت ایک معمہ بن چکی ہے اور اس کی کھوج لگانے والے زیادہ تر لوگ اس کی حقیقت جاننے کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔