غصے میں بھری شیرنی کا حملہ، تیندوے کی گردن توڑ ڈالی

Published On 04 June,2021 09:34 am

نئی دہلی:(روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست راجھستان میں شیرنی نے تیندوے کو نہ صرف مار گرایا ہے بلکہ غصے میں جنگل میں اسے گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کا سرسکا ٹائیگر ریزرو دو بزنس مین بھائیوں کی نجی ملکیت ہے جو اس واقعے کے وقت وہاں موجود تھے ۔مالکان کا کہنا ہے کہ درخت پر ایک تیندوا موجود تھا جبکہ شیرنی آہستگی سے قریب موجود دوسرے درخت پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی۔دیکھتے ہی دیکھتے شیرنی نے 8 فٹ بلند چھلانگ لگائی اور جھپٹ کر تیندوے کی گردن پکڑ لی، دونوں خونخوار آوازوں میں صرف چند سیکنڈ تک لڑتے رہے جس میں شیرنی کو فتح حاصل ہوئی۔

شیرنی نے تیندوے کی گردن توڑ ڈالی اور پھر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اسے جھاڑیوں میں دور تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی۔ مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شیرنی کو فی الحال سب سے الگ تھلگ کردیا ہے ۔
 

Advertisement