مانچسٹر: (روزنامہ دنیا) مانچسٹر سے بیلفاسٹ جانیوالی خاتون غلط پرواز میں سوار ہوکر اپنی منز ل سے 1200میل دور جبرالٹر پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گیما کارگین نامی خاتون پرواز میں بغیر کسی مسئلے کے سوار ہوگئی تھی اور اسے لگا کہ وہ درست گیٹ میں داخل ہوئی ہے ۔ حیران کن طور پر خاتون کے بورڈنگ پاس کو بھی سکین کیا گیا تھا مگر ایئرلائن کے عملے نے غور ہی نہیں کیا کہ گیما درست پرواز پر سوار نہیں ہورہی ۔
طیارے کے اڑنے سے قبل گیما کارگین سو گئی تھیں اور درمیان میں جاگنے پر علم ہوا کہ طیارہ ایک گھنٹے اور 15 منٹ بعد لینڈ کرے گا جبکہ مانچسٹر سے بیلفاسٹ کی پرواز 40 منٹ کی ہے ۔