منیلا: (روزنامہ دنیا) فلپائن میں ریسٹورنٹ نے آن لائن آرڈر کرنے والی خاتون کو چکن بروسٹ کی جگہ تلا ہوا تولیہ بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کی خاتون ایلیق پریز نے ایک ریسٹورنٹ کو بروسٹ چکن کا آن لائن آرڈر دیا، جو تھوڑی دیر بعد رائیڈر نے خاتون تک پہنچا دیا۔خاتون نے اپنا آرڈر کھول کر دیکھا تو ششد رہ گئیں کیوں کہ ریسٹورنٹ نے بروسٹ چکن کے نام پر تلاہوا تولیہ بھیج دیا تھا ۔
خاتون نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کیلئے چکن بروسٹ منگوایاتھا، جب اسے کھانے لگے تو وہ مرغی دانتوں سے کاٹی نہیں جارہی تھی، جس پر میں نے ڈیپ فرائیڈ چکن کے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا وہ چکن نہیں بلکہ ڈیپ فرائیڈ تولیہ ہے ۔خاتون کی شکایت پر ریسٹورنٹ تین دن کیلئے بندکردیاگیا۔