بھوکی مکھیاں بھی ایک دوسرے پر حملہ کردیتی ہیں

Published On 08 June,2021 10:29 am

لندن:(روزنامہ دنیا) ہم انسان اکثر بھوک میں غصیلے ہوجاتے ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مشہور پھل مکھیوں (فروٹ فلائی) کے نر بھی بھوک سے بے تاب ہوکر آپس میں لڑنے لگتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ایسٹ اینجلیہ یونیورسٹی کی پروفیسر جینیفرپیری کہتی ہیں کہ ‘ نر مکھے نرپر ہی حملے کرتے ہیں اور ماداؤں کو کچھ نہیں کہتے ۔ بلکہ بعض تو اپنی ٹانگوں کو تلواروں کی طرح سامنے مکھی پرسونت لیتے ہیں۔’تجربے میں سائنسدانوں نے پھل مکھی کے نروں کو پانچ گروہوں میں تقسیم کیا جیسے ہی مکھیاں کھانا کھانے کے بعد بھوکی رکھی گئیں وہ ایک دوسرے سے لڑنے لگیں اور یہ رحجان عام دیکھا گیا۔

یہ تحقیق اس لئے بھی ضروری ہے کہ پھل مکھی کے جین کا بڑا حصہ انسانوں جیسا ہے اور مکھیوں پر کی گئی تحقیق کسی حد تک انسانوں سے تعلق بھی رکھتی ہے ۔
 

Advertisement