نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں 38 بیویوں کے شوہر، 89 بچوں کے باپ 79 سال کی عمر میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں ’سب سے بڑے خاندان کے سربراہ‘ کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے والے زیونا چنا فشار خون اور ذیابیطس سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
بھارتی ریاست میزورام سے تعلق رکھنے والے زیونا چنا نے 38 شادیاں کیں اور ان کے 89 بچے تھے۔ وہ 1945ء میں پیدا ہوئے اور 17 برس کی عمر میں پہلی شادی خود سے 3 سال بڑی خاتون سے کی تھی۔
زیونا چنا نے آخری شادی 2004ء میں کی تھی، 108 افراد پر مشتمل یہ خاندان 4 منزلہ گھر میں رہتا ہے۔ خاندان کی وجہ سے میزورام کا چھوٹا سا گاؤں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا تھا۔
اس خاندان کی شہرت اور سیاحوں کی توجہ کے باعث مختلف برانڈز نے خاندان کو کمرشل ایڈز کی پیشکش بھی کی تھی اور یہ خاندان بھارت کے معروف ڈش واشنگ برانڈ کے اشتہار میں بھی آیا تھا۔
زیونا چنا کے انتقال پر وزیراعلیٰ میزورام نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
With heavy heart, #Mizoram bid farewell to Mr. Zion-a (76), believed to head the world s largest family, with 38 wives and 89 children.
— Zoramthanga (@ZoramthangaCM) June 13, 2021
Mizoram and his village at Baktawng Tlangnuam has become a major tourist attraction in the state because of the family.
Rest in Peace Sir! pic.twitter.com/V1cHmRAOkr