چینی خاتون کی 8انچ لمبی پلکیں، ڈاکٹر وجہ جاننے سے قاصر

Published On 13 June,2021 08:26 am

بیجنگ:(روزنامہ دنیا) چینی خاتون کی دیدہ زیب اور طویل پلکیں ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کی بعض پلکیں 8 انچ تک طویل ہیں جن کا وہ بھرپور خیال رکھتی ہیں۔ان خاتون کا نام یون جیانژیا ہے اور سب سے پہلے انہوں نے جون 2016 میں اپنا ریکارڈ قائم کیا تھا اور اس وقت ان کی پلکوں کی اوسط لمبائی 4.88 انچ تھی۔

جب وہ ڈاکٹروں کے پاس گئی تو بہت غور کے بعد اس کے پلکوں میں غیرمعمولی اضافہ تو نوٹ کیا گیا لیکن ڈاکٹر بہت تحقیق کے باوجود بھی اس کی وجہ بیان کرنے سے قاصرہیں تاہم وجہ جاننے کی کوشش جاری ہے ۔
 

Advertisement