بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

Published On 18 June,2021 12:38 pm

گابورون: (ویب ڈیسک) افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے جس کا حجم 1098 قیراط ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیرا بوٹسوانا میں دو ہفتے قبل نکالا گیا، یہ ملک دنیا بھر میں ہیروں کی کان کنی کے حوالے سے پہلے نمبر پر آتا ہے۔ ہیرے کی چوڑائی 52 ملی میٹر، لمبائی 73 ملی میٹرجبکہ موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔1098 قیراط کے ہیرے کو خصوصی تقریب میں بوٹسوانا کے صدر ماسیسی کو دکھایا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا بھی بوٹسوانا میں ہی 2015 میں دریافت ہوا تھا جس کی بعد ازاں 53 ملین ڈالر قیمت لگائی گئی تھی۔ تاریخ کا سب سے بڑا ہیرا 1905 میں جنوبی افریقہ سے ملا تھا۔
 

Advertisement