کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے اپنی مرمت کرنیوالا کنکریٹ

Published On 17 June,2021 08:14 am

میساچیوسٹس:(روزنامہ دنیا) امریکی سائنسدانوں نے ایسا ماحول دوست کنکریٹ ایجاد کرلیا ہے جو ہوا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے اپنی دراڑوں کی خود ہی مرمت کرلیتا ہےاور یوں زیادہ عرصے تک اپنی پائیداری بھی برقرار رکھتا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وورسیسٹر پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر نیما راہبر اور ان کے ساتھیوں نے یہ کنکریٹ انسانی خون میں پائے جانے والا ایک خامرہ استعمال کرتے ہوئے ایجاد کیا ہے اور اس کی تفصیلات ‘‘اپلائیڈ مٹیریلز ٹوڈے ’’ نامی ریسرچ جرنل میں آن لائن شائع کروائی ہیں۔

تجربات کے دوران اس کنکریٹ نے فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہوئے اپنی دراڑیں اور چھوٹے موٹے سوراخ 24 گھنٹے میں خودبخود بند کردئیے ۔ فی الحال یہ ٹیکنالوجی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے لہذا یہ بتایا نہیں جاسکتا ہے کہ اسے صنعتی پیمانے تک پہنچنے میں کتنے سال لگیں گے۔
 

Advertisement