بہری کتیا، اشاروں کی زبان سیکھ کر دوبارہ چوکیداربن گئی

Published On 16 June,2021 01:47 pm

لندن:(روزنامہ دنیا) پیگی نامی کتیا مویشیوں کی نگرانی کا کام کررہی تھی کہ9برس کی عمر میں اس کی سماعت کھوگئی اور وہ کسی کام کی نہیں رہی تاہم اب اشاروں کی زبان سیکھ کر اپنا کام اچھی طرح ادا کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کتیا کی مالکن کلوای شارٹن اسے ایک مرکز لے گئی جہاں موجود ماہر نے اسے اشاروں کی زبان سکھانے کا تہیہ کرلیا۔ واضح رہے کہ مویشیوں کی دیکھ بھال کرنے والے کتوں کو سیٹی اور آواز سے احکامات دیئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد چرواہوں کا کام کرنے والے شوہر اور بیوی نے بھی پیگی کو اشاروں اور جسمانی زبان سیکھنے میں مدد دی۔

سب سے پہلے کتیا کو ہاتھوں کے اشارے سمجھائے گئے جسے وہ پہچاننے لگی ۔ اس کے بعد وہ دوبارہ چراگاہ میں گئی اور اب ہاتھوں کے اشاروں سے کام کررہی ہے اور دوبارہ چوکیدار بن کرمویشیوں کی نگرانی کررہی ہے ۔