طاقتور واٹر فلٹر کیساتھ دنیا کا پہلا جگ تیاری کے قریب

Published On 15 June,2021 10:25 am

لندن:(روزنامہ دنیا) صرف ایک ماہ انتظار فرمائیں کہ اب طاقتور واٹر فلٹر کے ساتھ دنیا کا پہلا جگ بنایا گیا ہے جس سے اضافی واٹر فلٹر کی ضرورت نہیں رہے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسے ایل اے آر کیو فلٹر کا نام دیا گیا ہے جو انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کے تمام مراحل سے گزر کر تیاری کے آخری مراحل میں ہے ۔اگلے ماہ سے باقاعدہ طور پراس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ اس جگ کے اوپری حصے میں کئی اقسام کے فلٹر لگے ہیں جو فوری طور پر سیسے ، کلورین، پارے اور نامیاتی آلودگیاں صاف کردیتا ہے ۔

اس جگ کی پشت پر ایک نئی ٹیکنالوجی ‘پیوروِز’ استعمال کی گئی ہے سی جگ میں موجود یہ الٹراوائلٹ فلٹر ہے جس سے پانی گزرتے ہوئے مزید صاف ہوجاتا ہے ۔ اس مرحلے میں یہ سخت جان بیکٹیریا، پھپھوند اور وائرسوں کو برباد کردیتا ہے ۔ جگ ایک مرتبہ یو ایس بی سے چارج ہونے کے بعد بہت دیر تک چلتا رہتا ہے ۔
 

Advertisement