ممبئی: (ویب ڈیسک) شادی پر اکثر رسم و رواج کی ادائیگی کے دوران دلہا دلہن ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن بھارت سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دلہا کی ہچکچاہٹ کہیں یا نخرے جسے دیکھ کر اس کی دلہن طیش میں آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہونے والی اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کو اپنے دولہا کا منہ میٹھا کرانے کے لیے مٹھائی پیش کی گئی۔
دلہن نے پلیٹ سے اٹھاکر مٹھائی دولہا کو کھلانے کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن چند سیکنڈ گزرنے کے باوجود جب دولہا نے شرما شرمی اور ہچکچاہٹ میں مٹھائی نہ کھائی تو دلہن کچھ طیش میں آگئی اور اس نے مٹھائی کو ہی پھینک دیا۔
سوشل میڈیا پر دلہن کے برہم رویے کے باعث یہ ویڈیو خاصی وائرل ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کہیں اس ویڈیو کو زبردستی کی شادی قرار دے رہے ہیں تو کہیں کہا جارہا ہے کہ دلہن کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے تھا کیونکہ دولہا شرما رہا تھا۔