جاپان کی 90 سالہ خاتون دنیا کی معمر ترین فٹنس ٹرینر

Published On 16 June,2021 08:14 am

ٹوکیو:(روزنامہ دنیا) جاپان میں پڑدادی جتنی عمر کی 90 سالہ خاتون ایسی بھی ہیں جو دوسروں کو چست اور تندرست رہنے کی باقاعدہ تربیت دیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تاکیشیما میکا المعروف تاکیمیکا نامی ان خاتون نے 15 جنوری 2021 کے روز اپنی 90 ویں سالگرہ منائی ہے جبکہ 87 سال کی عمر میں انہوں نے فٹنس ٹرینر کا کام شروع کیا تھا۔تاکیمیکا کی کہانی خاص ان لوگوں کے لئے مشعلِ راہ ہے جو عمر کے کسی بھی حصے میں خود پر بڑھاپا طاری کئے بیٹھے ہیں۔

ایک انٹرویو میں تاکیمیکا نے بتایا کہ 65 سال کی عمر تک وہ عام گھریلو خاتون ہی تھیں اورموٹی تھی شوہر کے مذاق اڑانے پر جم جانا شروع کیا اور آج فٹ ہوں۔