نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی بڑی ریاستوں میں سے ایک اتر پردیش میں ایک ہندو دلہے نے اپنی مسلمان محبوبہ سے شادی کی خاطر گھر والوں سے جھوٹ بولا لیکن اس کا جھوٹ آخر میں پکڑا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوڑے کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جسکے بعد بات شادی تک پہنچ گئی جبکہ لڑکی کو معلوم تھا کہ اس کا ہونیوالا شوہر مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہے تاہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکی کے گھر والوں سے راز رکھا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھانڈا اس وقت پھوٹا جب مسلمانوں کے رسم و رواج کے مطابق ہونے والی شادی میں دلہے کو اردو بولتے سنا گیا، کچھ الفاظ لڑکا صحیح طریقے سے ادا نہیں کررہا تھا جس پر لڑکی والوں کو شک ہوا، بعدازاں شناختی کارڈ دیکھنے پر انکشاف ہوا کہ دلہا ہندو ہے۔
لڑکی کے گاؤں والوں نے لڑکے اور اس کے دوستوں کو موقع سے فرار ہوتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جہاں دلہن نے اعتراف کیا کہ وہ لڑکے کے مذہب کے بارے میں جانتی تھی۔