پتھر کے دور میں آباد سینٹی نیل قبائل جو رابطے پر مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں

Published On 17 June,2021 08:47 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سینی ٹیل قبائل آج بھی ہزاروں سال پرانا پتھر کے زمانے جیسا رہن سہن اپنائے ہوئے ہیں، نہ تو جدید دنیا کو پسند کرتے ہیں اور رابطے پر مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال یعنی دنیا کی گنجان ترین آبادیوں کے عین درمیان میں ایک علاقہ ایسا ہے جہاں تہذیب آج تک نہیں پہنچی جسے جزیرہ شمالی سینٹی نیل کہا جاتا ہے ۔یہاں کے رہنے والے لوگوں کو سینٹی نیلی کہا جاتا ہے جو باقی دنیا سے بالکل نہیں ملنا چاہتے بلکہ جس نے بھی ایسی کوشش کی ہے ، اکثر و بیشتر اسے ان کی جانب سے انتہائی جارحانہ ردعمل دیکھنا پڑا بلکہ کچھ لوگ تو ان کے ہاتھوں مارے بھی گئے ہیں۔

جزیرے کے لوگ آج اس جدید دور میں بھی گویا پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، ان کا طرزِ زندگی آج بھی ویسا ہے ، جیسا انسان کا آج سے ہزاروں سال پہلے ہوگا۔ماہرینِ بشریات کو خطرہ لاحق ہے کہ ان سے رابطہ کرنے یا میل جول بڑھانے کے نتیجے میں انہیں عام انسانوں کی وہ بیماریاں لگ سکتی ہیں، جن کے خلاف ان کے جسم میں مدافعت نہیں پائی جاتی۔ اس لیے اس جزیرے میں داخل ہونے پر اب پابندی عائد ہے ۔


 

Advertisement