اب عام عینک کو نائٹ وژن میں تبدیل کرنا ممکن ہے

Published On 18 June,2021 08:33 am

آسٹریلیا:(روزنامہ دنیا) ہم فلموں میں رات میں دکھائی دینے والی،‘نائٹ وژن’ عینکیں دیکھتے ہیں ،اب ایک انقلابی ٹیکنالوجی سے عام عینکوں کو بھی نائٹ وژن بنایا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی ڈاکٹرریشیوکاماچومورال نے یہ اہم کام کیا ہے ۔ انہوں نے بالکل نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس کیلئے ایک باریک پرت بنائی گئی ہے اور اسے براہِ راست کسی بھی شیشے پر چسپاں کرکے روشنی کو فلٹر کیا جاسکتا ہے ۔ بس صرف ایک اضافی لیزر درکار ہوتی ہے جو انفراریڈ روشنی کو تصاویر میں بدل دیتی ہے اور پہننے والا اطراف کے مناظر دیکھ سکتا ہے۔

یہ باریک جھلی کئی سال کی محنت سے بنائی گئی ہے ۔ اس میں انسانی بال سے بھی سینکڑوں گنا باریک ذرات استعمال کئے گئے ہیں جو انفراریڈ روشنی کو عام دکھائی دینے والے فوٹون میں تبدیل کردیتے ہیں۔ اس طرح انسان رات کے اندھیرے میں بھی صاف منظر دیکھ سکتا ہے ۔
 

Advertisement