بزرگ شہری ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گیا، ویڈیو وائرل

Published On 19 July,2021 05:43 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضعیف شہری ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جس کے تحت کئی لوگ موت کے منہ میں جاکر بھی زندہ وسلامت واپس لوٹ آتے ہیں جب کہ گزشتہ روز ایسا ہی واقعہ ممبئی کے علاقے کلیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 70 سالہ ضعیف شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کے چند لوگ ایک شخص کو ٹرین کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، تھوڑے سے سہارے سے اس شخص کو ٹرین کے نیچے سے زندہ وسلامت بھی نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت کے سینٹرل ریلوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضعیف شخص کے ریلوے ٹریک پر گرنے کا واقعہ اتوار کی دوپہر 12 بجے کے بعد پیش آیا، پلیٹ فارم نمبر 4 سے منزل کے لیے رواں دواں تھی کہ عین اسی لمحے 70 سالہ ہری شنکر ریلوے ٹریک سے گزرتے وقت گر کر ٹرین کے نیچے پھنس گئے، تاہم اگر ریلوے ڈرائیور اسی لمحے ایمرجنسی بریک نہ لگاتا تو ہری شنکر لمحوں میں ریل کے نیچے آکر جاں بحق ہوجاتے۔

بعد ازاں لوگوں نے مل کر شہری ہری شنکر کو ریل کے نیچے سے نکلنے میں مدد دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے شہری کے گرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب ٹریک کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایمرجنسی بریک لگانے والے دونوں انجن ڈرائیورز کے لیے 2000 بھارتی روپے کیش انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
 

Advertisement