کیلیفورنیا: (روزنامہ دنیا) صنوبر کے ایک درخت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پہلے درخت پر آسمانی بجلی گرتی ہے اور اس میں آگ لگ گئی اس کے بعد اچانک درخت دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔
اس کی ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے۔ مائیکل بوگن نے کیلیفورنیا میں یہ ویڈیو بنائی ہے جس میں بِگ بیئر ایئر پورٹ کے پاس ایک جلتے ہوئے درخت کو دولخت ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بوگن کے مطابق اس پر پہلے آسمانی بجلی کا ایک شرارہ گرا جس کے بعد درخت دھڑادھڑ جلنے لگا۔
Watched an incredible scene last night @SanBernardinoNF — Jeffery pine split in two by lightning strike & trunk fire. Thanks to @R5_Fire_News folks for keeping it from spreading! #CAfire pic.twitter.com/1lgHsP56PA
— Michael Bogan (@mtbogan) August 1, 2021
ماہرین کے مطابق یہ درخت مکمل طور پر ٹھیک تھا اور لگ بھگ دوسو سال قدیم بھی تھا لیکن بجلی اسی پر آگری اور وہ جل کر راکھ ہوگیا۔ واقعے کے بعد سان برنارڈینو نیشنل فاریسٹ کے ملازمین اور آتشزدگی پرقابو پانے والے عملے نے اگلے روز یہاں کا دورہ کیا اور بچھے کچھے درخت کو صاف کیا۔