کوالالمپور:(روزنامہ دنیا) ملائشین عوام کورونا وبا کے دوران اپنا وزن کم کرنے میں دیگر قوموں سے بازی لے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران گزشتہ سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوئے تو گھر بیٹھے بیٹھے ان کے وزن میں اضافہ ہوگیالیکن کچھ ملک ایسے بھی ہیں جہاں لوگوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور اپنا وزن کم کرلیا۔ مارکیٹ ریسرچ فرم ’اپسوس‘ نے ایک تحقیق شائع کی ہے جس کے مطابق کووِڈ-19 کی وبا کے دوران وزن کم کرنے کی سب سے زیادہ شرح ملائشیا کے عوام میں پائی گئی۔اس تحقیق میں 30 ممالک کے 22 ہزار سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا ۔
زیادہ تر ممالک کے لوگوں نے کہا کہ اس دوران ان کا وزن بڑھا، سوائے ملائشیا، ہانگ کانگ اور چین کے ،ان ممالک میں ملائشیا سب سے آگے رہا کہ جہاں 36 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ کووِڈ-19 کی وبا کے دوران اُن کا وزن کم ہوا ہے ۔ ملائیشیا کے بعد پیرو 28 فیصد اور جنوبی افریقہ 26 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔