برسلز: (ویب ڈیسک) یورپ کے شمالی جزیرے میں دنیا کا مہنگا ترین نر بھیڑ 44000 یورو (85 لاکھ سے زائد روپے) میں فروخت کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا مہنگا ترین بھیڑ یورپ کے شمالی جزیرے میں ہونے والی ایک نیلامی کے دوران فروخت کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگا ترین بھیڑ بہت صحت مند اور مضبوط ہے جسے نیلامی کے دوران شمالی جزیرے کی مقامی کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی کسانوں کی جماعت سے منسلک رچرڈ تھامپسن نے فروخت کیا۔فروخت کیے گئے مہنگے ترین بھیڑ کی عمر صرف 7 ماہ ہے۔
اس سے قبل ایک بھیڑ کو 38 ہزار یورو میں فروخت کیا گیا تھا جو ایک عالمی ریکارڈ تھا تاہم اس بھیڑ کی 44 ہزار یورو میں فروخت سے یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
رچرڈ تھامپسن کے مطابق انہوں نے بھیڑ کی فروخت کے لیے اچھی قیمت کی امید کی تھی لیکن اتنی رقم ملے گی یہ نہیں سوچا تھا۔