جینیاتی عمل سے مکڑی کی ٹانگوں کی لمبائی نصف کردی گئی

Published On 10 August,2021 08:09 am

لندن:(روزنامہ دنیا) شاید غیرمعمولی لمبے اور دھاگے نما ٹانگوں والی مکڑی آپ نے بھی دیکھی ہوگی،اب سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلی کے بعد اس کی ٹانگوں کی لمبائی نصف کردی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عمل آراین اے انٹرفیس کہلاتا ہے ،اس کی بدولت ‘ڈیڈی لونگ لیگز’ نامی مشہور مکڑی کی لمبی ٹانگوں کو چھوٹا کرکے آدھی ٹانگوں والی مکڑیاں پیدا کی گئی ہیں۔ اب شاید اسے ‘ڈیڈٰی شارٹ لیگز’ کا نام دیا جاسکتا ہے۔

آر این اے آئی کی بدولت کسی جین کو پڑھ کر اس میں آر این اے کے چھوٹے گوشوں کو منتخب کرکے جین کا سوئچ آف کیا جاتا ہے ۔ اس عمل میں Phalangium opilio نامی مشہور مکڑی کی ٹانگوں کو چھوٹا کیا گیا ہے ۔ اگرچہ یہ ایک تجربہ ہے لیکن اس سے ہمیں مکڑی کی ٹانگوں کے ارتقا کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ اس طرح سے ہمیں عملی جینیات کو جاننے میں مدد ملے گی۔


 

Advertisement