چھوٹے بادلوں کا سبب کیا ؟ سائنسدانوں کا حیران کن دعویٰ

Published On 07 August,2021 12:31 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) یورپین سپیس ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ دنیا میں دو تہائی جنگلات نے کم سطح کے بادلوں کو بڑھایا۔

نیچر کمیونیکیشنز میں حال ہی میں جو پیپر شائع ہوا اس میں بادلوں اور لینڈ فریکشنل کور کا عالمی ڈیٹا استعمال کیا گیا تاکہ ہمیشہ سرسبز جنگلات میں ویجیٹیشن کور کے اثرات کو جانا جاسکے۔

اس تحقیق کے معاون مصنف الیسینڈرو سیکاٹی کا کہنا تھا کہ زمینی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ درخت اور جنگلات ، بائیو فزیکل سرفیس پراپرٹیز پر اثر انداز ہوکر ماحول پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ پیپر نے بتایا کہ کیسے جنگلات، ٹراپیکل اور بارانی علاقوں والے مقامات میں سال بھر بادل بڑھتے ہیں ، بعض اوقات یہ پندرہ فیصد تک بڑھتے ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی اقدام کلاؤڈ پراجیکٹ سٹڈی کے قائد مارٹن سٹینگل کا کہنا ہے کہ اس جائزہ کو مکمل عالمی سطح پر پرکھا نہیں جاسکتا تاہم اس سٹڈی کے مصنف نے اقدام کی مصنوعات کو بھرپور سراہا بھی ہے۔
 

Advertisement