باتونی لوگوں کی اپنی آواز ان کے منہ پرمارنے والا سپیکر

Published On 03 September,2021 10:42 am

واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) امریکی بحریہ کے ایک انجینئر نے لوگوں کو چپ کرانے اور ہجوم کو پریشان کرنے والا غیرنقصاندہ آلہ بنایا ہےجو بولنے والے کی آواز کو ریکارڈ کرکے تھوڑے وقفے کے بعد اس کی جانب لوٹا دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹنٹ آفس سے انڈیانا کے ایک بحریہ افسر کرسٹوفر براؤن نے لاؤڈ سپیکر جیسے ایک آلے کا حقِ ملکیت حاصل کیا ہے ۔ اپنی سادگی کے باوجود یہ بولنے والے کی آواز کو پکڑتا ہے اور دوبارہ اسے دو آوازوں میں لوٹاتا ہے۔

اول یہ گفتگو کو فوری طور پر اصل آواز میں خارج کرتا ہے اور دوم کچھ وقفے بعد اسی آواز کو فضا میں بکھیرتا ہے۔ جب سننے والا اپنی ہی آواز کچھ لمحے بعد سنتا ہے تو وہ لاشعوری طور پر پریشان یا مضطرب ہوسکتا ہے۔ اس صورتحال میں بولنے والا متاثر ہوتا ہے اور گفتگو روک دیتا ہے۔ یہ سادہ ایجاد ایک پیالے نما چھوٹی ڈش، مائیکروفون اور الٹرسونک سپیکر پرمشتمل ہے۔
 

Advertisement