برسلز: (دنیا نیوز) بیلجیئم میں سائیکل چلانے کا انوکھا انداز اپنایا گیا، لوگ پانی کی سطح سے نیچے بنے ٹریک پر سائیکلنگ سے لطف اندوز ہونے لگے۔
بیلجیئم کے مشرقی علاقے کی خوبصورت جھیل کے بیچوں بیچ پانی کی سطح سے نیچے بنے ٹریک پر سائیکلنگ کی گئی، ایڈونچر کے شوقین افراد منفرد ٹریک پر سائیکل چلا کر خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔
لوگوں نے جھیل میں آبی حیات کا نظارہ بھی کیا، 2 سو میٹر لمبے منفرد انداز کے ٹریک کی ڈرون فوٹیج انٹرنیٹ پر ہٹ ہو گئی۔