لکھنو:(روزنامہ دنیا) بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں موجود2کلو وزنی بالوں کا گُچھا نکال دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست لکھنو کے بلرام پور 17لڑکی نے کمزور ہونے اور دن بدن صحت گرنے ، پیٹ کے شدید درداور قے کی شکایت کی تو گھر والے اسے ہسپتال لے آئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے الٹرا ساؤنڈ کے بعد لڑکی کے پیٹ میں ایک گانٹھ دیکھا جسے دیکھ کر سب پریشان ہو گئے۔
ڈاکٹروں نے فوری سرجری تجویز کرتے ہوئے آپریشن کیا اوراس کے پیٹ سے دو کلو وزنی بالوں کا گچھا نکالا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 17 سالہ لڑکی ’’ٹرائکوبیزور‘‘ بیماری میں مبتلا تھی جس میں مریض اپنے بال توڑ کر کھاتا ہے ۔