وہ پراسرار گاؤں جہاں کے باسی کئی دن سوئے رہے

Published On 29 September,2021 10:56 am

الماتے: (روزنامہ دنیا) قازقستان کے صوبے اقمولا کا ایک بدقسمت دیہات ہے ، جس کی آبادی کا بڑا حصہ نیند کی پراسرار بیماری میں مبتلا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اس علاقے کے باشندے اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے اچانک نیند کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ نیند کا یہ غلبہ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ بعض دفعہ تو لوگ ہفتوں سوتے رہتے ہیں۔ لوگوں پر نیند کا غلبہ چھانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، لوگ دن یا رات کسی بھی وقت سو سکتے ہیں، حیرت انگیز طور پر جب لوگ نیند سے جاگتے ہیں تو انہیں کچھ یاد بھی نہیں ہوتا، انسانوں کے ساتھ جانور بھی اس سے محفوظ نہیں۔

سائنسدانوں نے جب اس حوالے سے تحقیق کی تو انہیں معلوم ہوا کہ گاؤں کے قریب یورینیم کی کانیں اس بیماری کی وجہ بن رہی ہیں،جو اب بند کر دی گئی ہیں، کانوں سے کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کے باعث ہوا میں آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے جو زیادہ سونے کی وجہ بنتی ہے ۔