’’دفتر میں موبائل چارج کرنے پر ملازمین کی تنخواہ کٹے گی‘‘

Published On 29 November,2021 07:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں دلچپسپ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جس کو پڑھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے، ایسی ہی ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک کمپنی کے مالک کی طرف سے ملازمین کو حکم دیا گیا ہے کہ دفتر میں موبائل چارج کرنے پر ملازمین کی تنخواہ کٹے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک کمپنی کے مشتعل باس نے ملازمین کے لیے نوٹ لکھ کر لگایا ہے جس میں کہا گیا کہ دفتر میں اپنے فون اور دیگر برقی آلات کو چارج کرنا بند کر دیں کیونکہ یہ امر بجلی کے چوری کے زمرے میں آتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹ میں لکھا ہے کہ آفس احاطے پر کسی کو بھی موبائل فون یا دیگر برقی آلات کو  چارج  کرنے کا حق نہیں ہے اور آپ کو پتہ ہونا چاہیے اگر آپ نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو آپ کی تنخواہ سے کٹوتی کی گئی ہے اسی لیے فون کو بند کر دینا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹ پر شہریوں کی بڑی تعداد ٹرول کر رہی ہے اور اب تک اس نوٹ پر کم از کم 3 ہزار سے زائد کمنٹ سامنے آ چکے ہیں۔
 

Advertisement