نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے شہری آج کل الجھن کا شکار ہیں، وہاں "خونی گنے کا جوس" بیچنے والا ایک شخص بے حد مقبول ہو رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غازی آباد کا نوجوان خون جیسا سرخ مشروب خون جمع کرنے والی تھیلی میں ڈال کر فروخت کر رہا ہے۔ دراصل یہ دکاندار گنے کے جوس میں پودینے اور چقندر کا جوس ملاتا ہے جس کی وجہ سے یہ سرخ رنگ کا مشروب بن جاتا ہے۔ یہ دیکھنے میں تو عجیب لگتا ہے لیکن نہایت ذائقہ دارہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس ویڈیو کو 22 گھنٹوں میں 74 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا، کچھ افراد نے یہ جوس پینے کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ کچھ نے گنے کے جوس میں اس قسم کی ملاوٹ پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔