نوے سال کی عمر میں کاروبار شروع کرنے والی دادی

Published On 22 December,2021 12:04 pm

چندی گڑھ: (روزنامہ دنیا) بیساکھی کا سہارا لئے کاروبار شروع کرنیوالی 95 سالہ دادی نے ترقی کرتے کرتے دوسرے ممالک تک شہرت کما لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی ترکیب سے بنائی گئی مٹھائیوں اور دیگر میٹھی ڈشز کو بیچنے کا کاروبار دادی اماں نے پوتے کے ساتھ مل کر بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میں اپنے گھر سے شروع کیا، برانڈ کا نام "ہربھجنز، بچپن یاد آ جائے" تجویز کیا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دادی اماں کے ہاتھوں کے ذائقے کی مانگ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بڑھ گئی۔

ہربھجن کے دماغ میں کاروبار شروع کرنے کا آئیڈیا ان کی سب سے چھوٹی بیٹی روینا سوری نے ڈالا اور ایک دن وہ مٹھائیاں بنانے کا سامان لے آئی۔ کاروبار شروع کیا اور مارکیٹ میں برانڈ متعارف کرانے کے کچھ عرصے بعد بزنس بیرون ملک تک جا پہنچا۔
 

Advertisement