ہنوئی: (روزنامہ دنیا) بے تحاشا سونا پہننے کے شوقین ویتنامی شہری نے خواتین کی طرح زیورات سے سجنے کی حیران کن وجہ بتا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا پہننے کے جنونی ویتنامی شہری نے اپنی گاڑی اور موٹرسائیکل پر بھی سونا چڑھوا لیا، وہ صوبہ آن گیان سے تعلق رکھتے ہیں اور امریکہ میں پائی جانے والی چھپکلیوں کی فروخت کا کام کرتے ہیں جو بطور بیش قیمت پالتو جانور استعمال ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39 سالہ تران ڈک لوئی اپنے پیسوں کی نمائش سونے کے زیورات پہن کر کرتے ہیں۔
ویتنامی شہری کا ماننا ہے کہ سونا تجارت میں خوش نصیبی کو اپنی جانب کھینچتا ہے، اس لئے وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جب بھی گھر سے نکلیں تو کافی زیادہ سونا پہن کر نکلیں۔ تران سونا پہننے کی وجہ سے اہل علاقہ میں کافی مقبول ہیں۔