پیرس:(دنیا نیوز) دنیا بھر میں پیرس شہر کی پہچان ایفل ٹاور کی اونچائی میں 6 میٹر کا مزید اضافہ ہوگیا۔
ایفل ٹاور پر ڈیجیٹل ریڈیو اینٹینا نصب کیا گیا جس کے بعد ٹاور کی اونچائی مزید 6 میٹر بڑھ کر 330 میٹر ہوگئی۔
ڈیجیٹل ریڈیو اینٹینا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹھا کر ٹاور پر نصب کیا گیا، 19ویں صدر میں انجینئر گستاؤ ایفل کا بنایا گیا۔
خیال رہے کہ ٹاور ایک وقت میں دنیا کی سب سے اونچی انسانی تعمیر تھی، اب بھی یہ فرانس میں انسانی تعمیرات میں بلند ترین ہے۔