طیارے میں ڈلیوری، بیٹی کا نام سکائی (آسمان) رکھ دیا گیا

Published On 23 May,2022 09:06 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں دوران پرواز جہاز میں بچی کی پیدائش پر والدین نے اس کا نام سکائی (آسمان) رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ڈینور سے اورلانڈو شہر جانے والی ائیر لائن میں خاتون کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی، بچی کی پیدائش زمین پر نہیں بلکہ ہوا میں اڑتے طیارے میں ہوئی تو والدین نے اسی مناسبت سے اس کا نام سکائی رکھا۔

شکیریا مارٹن نامی خاتون کو جہاز میں اچانک زچگی کا درد اٹھا، ائیرلائن عملے نے ہر ممکن مدد کی اور فوری طور پر انہیں واش روم کی جانب لے جایا گیا جہاں شکیریا نے خوبصورت سی بچی کو جنم دیا۔ واضح رہے کہ جہاز میں پیدائش کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement