لاہور: (روزنامہ دنیا) ایشیائی ہاتھی بھی افریقی ہاتھیوں کی طرح اپنے پیاروں کا طویل غم مناتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ماہرین کی تیارکردہ ویڈیوز سے ہوا جس میں ایشیا کی ہتھنیوں کو اپنے مردہ بچوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ کچھ مادہ ہاتھیوں نے اپنے مردہ بچوں کو ہفتوں تک اٹھائے رکھا۔
مختلف رپورٹس سے یہ بھی پتہ چلا کہ ایشیائی ہاتھی مضبوط سماجی بندھن میں رہتے ہیں اور کسی ہاتھی بالخصوص بچے کی موت ماں کیلئے انتہائی افسوسناک ہوتی ہے اور وہ اپنے مردہ بچوں کو طویل عرصے تک ساتھ لئے گھومتی ہیں۔ اس سے قبل ریگستانی اونٹوں کو بھی اپنے مردہ بچوں پر آنسو بہاتے اور افسردہ دیکھا گیا ہے۔